آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چار نئی ٹیمیں

دبئی، یکم جون (یو این آئی) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ پانے والی چار نئی ٹیموں کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے اپنی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں شامل کر لیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو بالترتیب 13 واں اور 14 واں مقام دیا گیا ہے جبکہ ہالینڈ اور نیپال کو درجہ بندی میں اس وقت شامل کر لیا جائے گا جب وہ چار اور ون ڈے کھیل لیں گے۔ان ٹیموں کو شامل کرنے سے 12 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی صورت حال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جو ٹیبل میں ان سے اوپر ہیں۔ہالینڈ نے گزشتہ سال ورلڈ کرکٹ لیگ چمپئن شپ جیت کر ون ڈے درجہ حاصل کیا تھا جبکہ اسکاٹ لینڈ، نیپال اور یو اے ای نے عالمی کپ کوالیفائنگ 2018 میں اہم ایسوسی ایٹ ہونے کی وجہ سے ون ڈے درجہ حاصل کیا تھا۔ان چار نئی ٹیموں کو شامل کئے جانے کا مطلب ہے کہ ان کے درمیان یا 12 دیگر ٹیموں کے ساتھ کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ریٹنگ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...