اب کمپیوٹر سے ایس ایم ایس بھیجنا ممکن

اگر اب بھی آپ وہاٹس ایپ یاد دیگر میسجنگ اپلیکشن کی جگہ ایس ایم ایس کو ترجیح دیتے ہیں تو اچھی خبریہ ہے کہ اب آپ یہ کام اپنے کمپیوٹر کے ذریعہ بھی کرسکیں گے اور وہ بھی مفت ۔ گوگل نے آخر کارٹیکسٹ سروس کیلئے اینڈ رائیڈ میسنجر کی ڈیسکٹ ٹاپ سپورٹ متعارف کرادی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کی بدولت اینڈ رائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر پیغامات بھیج اور موصول کرنے کے ساتھ ساتھ، تصاویر اوراسٹیکر وغیرہ بھی ارسال کرسکیں گے۔ اس مقصد کیلئے صارف کو اپنے فون میں اینڈ رائیڈ میسنجر ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا، یا اسے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اینڈ رائیڈ میسنجرکی ڈیسکٹ ٹاپ پر جاکر کیوںآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا، جس کا طریقہ کار وہاں درج بھی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ سروس تمام بڑے براﺅزر میں دستیاب ہوگی، فی الحال یہ سپورٹ کروم ، فائر فوکس سفاری اور ایج میں دستیاب ہے۔ ڈیسک ٹاپ سے مفت ایس ایم ایس کرنے کےلئے ایک چیز کا خیال رکھنا ہوگا کہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو، اب چاہئے وہ موبائل ڈیٹا ہو یا وائی فائی۔ گوگل کے مطابق وائی فائی کے ذریعہ اس سروس کو استعمال کرنا موبائل ڈیٹا بچانے میں مدددے گا۔ گوگل کی جانب سے رواں سال فروری میں اس سروس کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اینڈرائیڈ میسنجر ویب سپورٹ صارفین کو آج سے فراہم کردی گئی ہے۔ اور اکثر افراد سے رواں ہفتے کے اختتام تک استعمال کرسکیں گے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...