امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ برا?مد کرلیا جو امریکی تاریخ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگر مچھ ہے۔امریکی وائلڈ لائف ادارے کو فلوریڈا کے پبلک پارک میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو اہل کاروں کی مدد سے امریکا کی تاریخ میں کسی عوامی مقام سے پکڑے گئے سب سے طویل اور بھاری مگرمچھ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ یہ مگرمچھ پارک کے گھنے درختوں میں چھپا ہوا تھا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق مگرمچھ کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔ وائلڈ لائف حکام اور پولیس نے عوامی مقام پر خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ میونسپلٹی ادارے نے بھی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ وہ مگرمچھ کہاں سے آیا اور یہاں تک کیسے پہنچ گیا؟۔ایک وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ اپنے 20 سالہ دور ملازمت میں اتنا طویل اور بھاری مگرمچھ نہیں دیکھا۔ اب تک زیادہ سے زیادہ 10 سے 12 فٹ لمبے مگرمچھ پکڑنے کا موقع ملا ہے، یہ ہمارے لیے پرجوش لمحہ ہے اور پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کے این آرآئی فورم جدہ کے صدر کے طور پر سیف الدین سمیع دوبارہ منتخب

جدہ:کرناٹکا نان ریسڈینڈنٹ انڈین فورم جدہ کے صدر کے طور پرمحمد سیف الدین سمیع کو ...