امریکی ریاست میری لینڈ میں مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

واشنگٹن:۔امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک مقامی اخبار کے دفتر پر مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اخبار کے دفتر پر ’ہدف بنا کر حملہ کیا گیا۔‘ریاستی دارالحکومت ایناپولس شہر میں کیپیٹل گیزیٹ نامی اخبار کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسلح شخص نے شیشے کے دروازے کی دوسری جانب سے نیوز روم میں فائرنگ کی۔اخبار کے عملے کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاٹ گن، سموک گرینڈ سے لیس تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور کی شناخت جیرڈ راموس کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے سنہ 2012 میں اخبار کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ کیا تھا جو وہ ہار گیا تھا۔پولیس نے اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ واضح نہیں کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت استعمال ہونے والے ہتھیار کی شناخت نہیں کر سکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والوں نے اس مشتبہ شخص سے تفتیش کی ہے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کیپیٹل گیزیٹ کو ملنے والی ’پرتشدد دھمکیوں‘ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ایک نیوز کانفرنس میں کاو¿نٹی ایگزیکٹیو نے بتایا: ’آج یہاں خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اور اس حادثے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ پولیس جب حملہ آور کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ ڈیسک کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔کاو¿نٹی پولیس کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ ’کیپیٹل گزیٹ کو ٹارگٹ بنا کر نشانہ بنایا گیا ہے۔‘صحافی فل ڈیوس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا: ’اس سے خوفناک اور کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی میز کے نیچے سے کئی افراد کو گولیاں لگنے اور پھر مسلح شخص کی جانب سے دوبارہ اپنے ہتھیار کو لوڈ کرنے کی آوازیں سنیں۔‘واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایف بی آئی سمیت کئی وفاقی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیپیٹل گیزیٹ روزنامہ اور ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ کیپیٹل گیزیٹ کمیونیکیشنز کا حصہ ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...