اننت کمار ہیگڈے کے آئین سے متعلق بیان کو لےکر کانگریس نے مودی حکومت اور آر ایس ایس پر سادھا نشانہ

نئی دہلی:۔ کانگریس نے دستور ہند کو بدلنے سے متعلق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے بیان پر احتجاج درج کراتے ہوئے آج کہا کہ مودی حکومت کے وزراءکے الٹے سیدھے بیان این ڈی اے کے طے شدہ ایجنڈے کا حصہ ہیں اور اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی اورآر ایس ایس کا اصلی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان گورو گوگوئی اور خوشبو سندرنے یہاں پارٹی کی معمول پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر ہیگڑےکے بیان سے بی جے پی کا آئین مخالف چال، چہرہ اور کردار اجاگر ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایجنڈے کے تحت مل کے آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے، لیکن کانگریس آئین کا کردار تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کو بدلنے کی بات صرف ہیگڈے ہی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ اس کے پیچھے ایک نظریہ ہے اور مرکزی وزیر اسی نظریے کے تحت اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی روٹیاں سینکنے کے مقصد سے جو لوگ اس طرح کے بیان دے رہے ہیں، ان کے مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اسی طرح سے اترپردیش حکومت کے ایک وزیر اوم پرکاش راج بھر نے دلتوں کی توہین کی ہے اور یہ بی جے پی حکومت کی دلت مخالف ذہنیت کی علامت ہے۔ مرکزی وزیر ہنسراج اہیر نے سینئر ڈاکٹروں کا موازنہ نکسلیوں سے کیا ہے

About Abdul Rehman

x

Check Also

کروناندھی کے آخری دیدار کےلئے امنڈا ہجوم، بھگدڑ مچنے سے دو لوگوں کی موت، 40 سے زائد زخمی

چنئی:۔تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کی آخری ...