بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں فی الحال شیموگہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں

شیموگہ:۔کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن (کے ایس ای سی )نے مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں کرانے کا فیصلہ کیاہے اور پہلے مرحلہ کا الیکشن 105اداروں کےلئے 29اگست کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی یکم ستمبرکو ہوگی۔کرناٹک حکومت میں اتحادی کانگریس اور جے ڈی ایس آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مدنظر مقامی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں تھیں لیکن کے ایس ای سی اسکے حق میں نہیں ہے اس لئے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیئے دونوں پارٹیوں کو تیزی سے تیاری کرنی ہوگی۔صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ریاستی انتخابی کمشنر سرینواس چاری نے کہاکہ 208مقامی بلدیاتی ادارے ہیں جن میں کارپوریشن ،میونسپلٹیز اور پنچایتیں شامل ہیں۔ٹمکور ،میسور اور شیموگاشہری کارپوریشن کےلئے ابھی انتخابات نہیں ہونگے کیونکہ وارڈوں کی تقسیم اور سیٹوں کو ریزروکرنے کے معاملہ میں ہائی کورٹ میں عرضی زیرالتواہے۔پہلے مرحلہ میں 29شہری کارپوریشنوں ، 53میونسپلٹیز اور 23قصباتی پنچایتوں کےلئے الیکشن ہوگا۔پہلے مرحلہ میں تقریبا 36لاکھ ووٹر ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...