بلدیاتی انتخابات میںامیدواری کا حساب صرف خدمات سے نہیں بلکہ گرین بیلٹ اور وائٹ بیلٹ سے لگایا جارہا ہے؛تعجب ہے!!!

شیموگہ:۔کچھ ہی دنوںمیں شیموگہ سمیت مختلف مقامات پر بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، شیموگہ کارپوریشن کیلئے انتخابی تاریخ کا اعلان عدالتی کارروائی کی وجہ سے ابھی تک نہیں ہوا پایا ہے،البتہ شیموگہ کے کم وبیش تمام مسلم علاقوںمیں امیدواروںکی شناخت یا انتخاب کرنا ان کی خدمات ،صلاحیت اور قابلیت پر کرنے کے علاوہ اور ایک مدعے پر کیا جارہا ہے وہ ہے مسلک کی بنیاد پر۔شہر کے مختلف علاقوںمیں یہ دیکھنے میںآرہا ہے کہ کچھ لوگ امیدواروں کا انتخاب اُن کی صلاحیت کی بناءپر نہیں بلکہ مسلک کی بنیاد پر کرنے کی سوچ رہے ہیں۔گرین بیلٹ اور وائٹ بیلٹ کے نام سے دو کوڈ اس مسلکی تفریق کیلئے استعمال کئے جارہے ہیںاور امیدواروں کو بھی باقاعدہ یہ تجویز پیش کی جارہی ہے کہ فلاں علاقے میں اتنے گرین بیلٹ کے لوگ ہیںاور فلاں علاقے میں وائٹ بیلٹ کے ووٹران موجود ہیں۔اب امیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے سے پہلے گرین بیلٹ اور وائٹ بیلٹ سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے کوشش میں لگے ہوئے ہیںاور وہ تمام مسلکوںکے ساتھ ہونے کی دعویداری کررہے ہیں۔افسوس کی بات ہے کہ ملک میں فی الوقت ہندو اورمسلمان کی سیاست گرما رہی ہے،مگر مسلمان وائٹ اور گرین بیلٹ کی سیاست پر رُکے ہوئے ہیں،شائد گرین اور وائٹ بیلٹ کی سیاست کی وجہ سے ہی مسلمانوںکے درمیان کوئی ایسالیڈر پیدا نہیں ہورہا جو سب کو لیکر آگے بڑھ سکے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں فی الحال شیموگہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں

شیموگہ:۔کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن (کے ایس ای سی )نے مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل ...