بنگلورو میں100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی ، پولیس نے شروع کی جانچ

ریاست میں جا بجا کھل رہے ہیں نقلی حج عمرہ ٹورس کے دفاتر،عوام رہیں محتاط
بنگلورو :۔ مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش ا?یاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقم حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ عازمیں حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر ب±کنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے ، لیکن لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔ دوسری جانب سستے اور بہترین حج وعمرہ کروانے کیلئے کئی ایجنسیاں چھوٹے شہروںمیں کھل رہی ہیں،ان ایجنسیوں کا بھی اعتبار نہیں ہے۔ایک طرف چھوٹی ایجنسیاں حج وعمرہ کروانے کیلئے عازمین کے پاس سے لاکھوں روپئے لیکر فرار ہورہی ہیں،تو دوسری جانب بعض ایجنسیاں لوگوں سے کئے گئے وعدوںکے مطابق حج وعمرہ میںمناسب سہولیات دینے میں ناکام ہورہے ہیں۔چھوٹی ایجنسیاں حج وعمرہ کے سفرکیلئے اچھی رقومات پر اپنے ایجنٹوں کوہر علاقے میں پھیلا رہے ہیںاور لوگ بغیر تحقیق کئے ان سے پیاکیجس بکنگ کروارہے ہیں۔دراصل وزارت خارجہ،حج کمیٹی آف انڈیااور منسٹری آف حج کے ذریعے سے منظور شدہ ایجنسیاں ہی حج کیلئے بکنگ کرسکتے ہیں،لیکن یہاں ہر کوئی ایراغیرا حج وعمرہ کیلئے کسی سے بھی بکنگ کروارہے ہیں جس کا خمیازہ انہیں بعد میں اٹھانا پڑتا ہے۔عازمین کو چاہےے کہ وہ حج وعمرہ کے پیاکیجس کی بکنگ سے قبل ٹور آپریٹر کی تصدیق ضرور کرلیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے200میں سے44کالج غیر معیاری

بنگلورو:۔ وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونویرسٹی سے ملحق دو سو انجینئرنگ کالجوں میں سے44کالجوں کو سی اور ...