بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ویاٹ کے تعلق سے پروگرام کا انعقاد

جدہ:۔پچھلے دنوں بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کو ویاٹ ویالیو آیڈیڈ ٹیکس کی اگا ہی کےلئے کیریر گائدنس کے ریر اہتمام پروگرام منعقد کیا تھا۔واٹ سعودی عربیہ میں 2018 جنوری سے شروع ہورہا ہے اور جدہ میں کثیر تعداد میں تاجر موجود ہیں ان تاجروں کی ضروت کو محسوس کرتے ہوئے اور وقت سے پہلے ویاٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کےلئے جد ہ جماعت نے یہ قدم اٹھایا اور ممبران نے اس کو سراہا۔پروگرام کا اغاز مولوی اسامہ ابن فضل الرحمن منیری کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، مہمانوں کا استقبال و پروگرام کے غرض غائض پر صدر جماعت محمد یسین عسکری نے روشنی ڈالی۔ اس جلسہ میں بھٹکل جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ رکن الدین اور نائب صدر دوم ایس جے ہاشم موجود تھے۔ مہمانو ں کا تعارف جلسے کی نظامت کر رہے جنرل سکریٹری حبیب اللہ محتشم نے کیا۔ مولانا نے اپنے وقفہ میں ممبران کے سامنے جماعت المسلمین کا تعارف پیش کیا اور اپنے جدہ دورہ کا مقصد بھی بیان کیا۔ مولانا نے جدہ جماعت کی خدمات اور تعاون کو سراہاتے ہوئے اور جدہ جماعت کی تاریخ پر بنا جریدہ کے بارے میں کہا کہ یہ گراں قدر جریدہ انے والی نسل کےلئے ایک پیغام اور بعد ازاں جدہ جماعت کے سرپرست زاہد رکن الدین سی اے نے نہایت ہی تفصیل کے ساتھ سعودی قانونی نقطہ نظر سے ویاٹ قانون کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی اور ممبران کے سوالات کا جواب بھی تسلی بخش دیا۔ جس سے ممبران کی زیادہ تر پریشانیاںحل ہوگئی ۔ اس پریزنٹیشن کے بعد زاہد صاحب کی اس خدمت پر کیر یر گائڈنس کمیٹی کی جانب سے ایک اعزازی مومنٹوصدر جماعت محمد یسین عسکری کے ہاتھو پیش کیا گیا۔پروگرام اخر میں جدہ جماعت کے سابق جنرل سکریٹری عبیداللہ عسکری نے ممبران کا اور پروگرام کے منتظمین کا منکی جماعت اور مرڈیشور جماعت کے ممبران کا اور بھٹکل سے تشریف فرما مہمان مولانا طلحہ رکن الدین اور ایس جے ہاشم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مولانا عبدالمطلب ڈی ایف کی دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

مسلم دنیا میں شطرنج کے کھیل کی تابندہ روایت

ریاض:۔سعودی عرب میں شطرنج کا بین الاقوامی ٹورنا منٹ دسمبر کے آخری ایام میں منعقد ...