تھائی لینڈ: غار میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا

تھائی لینڈ:۔تھائی نیوی سیل کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے ہوئے تمام نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں اور ا±ن کے کوچ نکال لیا گیا ہے جس کے بعد دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری امدای کارروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔تھائی نیوی سیل کا کہنا ہے کہ وائلڈ بور ساکر ٹیم کے تمام کے تمام 12 نوجوان کھلاڑی محفوظ ہیں۔وائلڈ بور ساکر ٹیم کے یہ کھلاڑی 23 جون کو تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے پیچیدہ غاروں میں ا±س وقت پھنس کر رہ گئے تھے جب شدید طوفانی بارش کے باعث سرنگ پانی اور دلدل سے بھر گئی تھی۔برطانوی غوطہ خوروں نےگزشتہ ہفتے پیر کے روز ان 13 افراد کو کئی کلومیٹر اندر غار کے ایک حصے میں تلاش کر لیا تھا جو جزوی طور پر پانی اور دلدل سے بھرا ہوا تھا۔ ان لڑکوں کو باہر نکالنے کے بارے میں تمام امدادی گروپوں نے کئی روز تک تیاری کی اور پھر ا±نہیں یکے بعد دیگرے باہر نکالنے کا کام اتوار کے روز شروع کیا گیا۔حکام کے مطابق باہر نکالے جانے والے افراد کو علاقے میں قائم ایک عارضی میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا جائےگا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بچے کم سے کم ایک ہفتہ ہسپتال میں رہیں گے اور ا±ن کا جسمانی اور نفسیاتی معائنہ کیا جا رہا ہے۔غار میں پھنسے ان بچوں کو بچانے کی کارروائی تھائی حکام نے بین الاقوامی ٹیموں کی مدد سے اتوار کو شروع کی تھی۔حکام کے مطابق ریسکیو مشن میں13غیر ملکی اور پانچ تھائی غوطہ خور شریک تھیں اور ہر بچے کو دو غوطہ خور اپنے ہمراہ لے کر غار سے باہر آئینگے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کے این آرآئی فورم جدہ کے صدر کے طور پر سیف الدین سمیع دوبارہ منتخب

جدہ:کرناٹکا نان ریسڈینڈنٹ انڈین فورم جدہ کے صدر کے طور پرمحمد سیف الدین سمیع کو ...