تیرتھ ہلی میں بارش کا سلسلہ جاری

تیرتھ ہلی:14جولائی(انقلاب نیوزبیورو):۔تعلقہ میں مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گذشتہ رات تھوڑی دیر تک تو بارش سے راحت ملی مگر دوبارہ وہی سلسلہ جاری رہا ہے۔ آگمبے گھاٹی میںدوسری مرتبہ چٹان کھسک جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آگمبے گھاٹی کے دوسرے کراس میں مٹی کھسک جانے سے کنارے کی حد بندی کے ٹوٹ جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں سواریوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اسکے لئے اس جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اورساتھ ہی یہاں بیاری کیڈ بھی ڈالے گئے ہیں ۔ مسلسل بارش کے قہر کو دیکھتے ہوئے تیرتھ ہلی اوراس کے آس پاس والے علاقوں میں اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل جاری کردی گئی ہے۔ تعلقہ اور آس پاس علاقوں میں بارش کی تفصیلا ت : بیجّاولی 64.50ملی میٹر، آگمبے125.50، ارگا 64.50، ہونچاداکٹے۔65، نیرتورو ۔ 65، ارے ہلی67 ، دیملا پورا67.50 ، ارلا سورلی127.80 اگراہارا 69.50 ، ہادگلا65.50 ہونیتالو۔ 66 نالکو کولیگے65ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...