جاپان میں بارش کا قہر،112افراد کی موت،19 لاکھ ہوئے بے گھر

ٹوکیو:۔مغربی جاپان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور بھاری لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں پیر کی صبح تک کم از کم112 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ان کے علاوہ کوراشیکی شہر میں 2000 سے زیادہ لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور دس سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاﺅں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...