جلد ہی شیموگہ میں انڈیانا ملٹی اسپشیالیٹی اسپتال کا قیام ہوگا : یوسف کامبلے

شیموگہ:۔ کرناٹک میں امراض قلب کے علاج کے لئے مشہور انڈیانا ملٹی اسپشیالیٹی اسپتال کو شیموگہ میں جلد ہی قائم کیا جائیگا ، اس بات کی اطلاع انڈیانا گروپ آف ہاسپٹلس کے چیرمین ڈاکٹر یوسف کامبلے نے دی ہے ۔ ا نہوںنے آج اس سلسلے میں روزنامہ آج کاانقلاب سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیانا اسپتال کو امراض قلب کے علاج کے لئے خصوصی مقام حاصل ہے اور یہاں پر کینسر ، نیورو جیسے امراض کا بہترین علاج کیا جاتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے 16 سالوں میں میںنے 25 ہزار سے زائد مریضوں کا بائی پاس سرجری کی ہے اورہماری خصوصیت یہ ہے کہ ہم بائی پاس سرجری کےلئے پیر کے رگ کا استعمال کرنے کے بجائے ہاتھ کی رگ کا استعمال کرتے ہیں اس سے مریض کی مشکلات میں کافی کمی آتی ہیں ۔ اس طرح کا علاج سب سے پہلے میں نے ہی کرناٹک اور جنوبی ہند میں شروع کیا تھا۔ شیموگہ میں امراض قلب کے علاج کےلئے مفید اسپتال نہیں ہے اور آج بھی سینکڑو ںمریض بنگلور و منگلور کا رخ کرتے ہیں اس وجہ سے انڈیانا اسپتال نے اپنا ایک سینٹر فی الحال شہر کے کوٹریشورا اسپتال میں قائم کیاہے جہاں پر ماہر قلب کے ڈاکٹر دیو علاج کے لئے دستیاب ہیں اور کچھ ہی دنوں میں ملٹی اسپشالیٹی اسپتال کا قیام بھی کوٹریشورا ۔ انڈیانا اسپتال میں کیا جائیگا ۔ مزید انہوںنے کہا ہے کہ انڈیانا اسپتال میں تمام سرکاری و غیر سرکاری انشورینس پالیسی کے ذریعے علاج کرنے کے ساتھ ساتھ بی پی یل کارڈ ہولڈرس کو مفت میں علاج کیاجاتاہے اور غریب افراد کو کسی بھی طرح کی رقم ادا نہیں کرنی پڑتی ۔ ا س موقع پر اسپتال کے پی آر او پرمود وغیرہ موجود تھے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

ریاست میں معمول کے مقابل بارش میں 3 فیصد کمی

بنگلورو:۔ ریاست میں رواں مانسون کے دوران یکم جون سے اب تک 522ملی میٹر کی ...