جے ڈی یس کے خیمے میں آسکتی ہے بڑی تبدیلی سری کانت ، نرنجن ، کلیمہ کی دوڑ میں ہیون حبیب کو مل سکتی ہے ٹکٹ کی کرسی ؟؟

شیموگہ :۔ جنتادل سیکولر کے خیمے میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر جو دوڑ دھوپ جاری ہے اس میں بڑی تبدیلی آنے کے امکانات نظر آرہے ہیں جو یقینا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ۔ جے ڈی یس میں شیموگہ اسمبلی حلقے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں پہلے سے ہی سری کانت ، ہیچ نرنجن، کلیم پاشاہ عرف کلیمہ ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں مگر ٹکٹ کے لئے جے ڈی یس ہائی کمان میں الگ ہی نام پیش کیا جارہاہے جو ہیون حبیب خان کا ہے ۔ ہیون حبیب خان نے حال ہی میں جے ڈی یس کو اپنے قریب کیا ہے البتہ انہوںنے اب تک جے ڈی یس میں کسی طرح کا عہدہ حاصل نہیں کیا ہے ۔مگر وہ فی الوقت ضلع جے ڈی یس میں اقلیتوں کی جانب سے ماسٹر مائنڈ بن چکے ہیں۔ جے ڈی یس میں مسلمان کو ٹکٹ دینا ایک طرح سے حکمت مانی جارہی ہے کیونکہ موجودہ رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار کے خلاف کانگریس کی بڑھتی ہوئی بے اعتمادی اور خود کانگریسیوں کی جانب سے انہیں ہرانے کی کوشش کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ہورہی ہے ۔ دوسری جانب بی جے پی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ایشورپا اور رودرے گوڈا ٹکٹ کی کھینچ تان کررہے ہیں ۔ شیموگہ کے پیچیدہ سیاسی حالات کے درمیان ہیون حبیب خان کو اگر ٹکٹ مل بھی جاتی ہے تو یہ انکے لئے چیلنج ثابت ہوسکتاہے ۔ اطلاعات کے مطابق جے ڈی یس کی کور کمیٹی میں ہیون حبیب خان کو ہی ٹکٹ دینے کےلئے تبادل¿ہ خیال کیاگیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ آخر جے ڈی یس کی گھا س کا پلّہ کس کے گود میں پڑیگا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

خودکشی کے معاملے میں انسپکٹر کی لاپرواہی،انسپکٹر معطل

شیموگہ:۔ایک خاتون کی خودکشی کی کوشش کے بعد اس سے ڈائنگ ڈکلیریشن نہ حاصل کرنے ...