حضرت بدرالدین شاہ مزار کی جگہ پر کھیل کے میدان کی توسیع کی کوشش وقف چیئرمین کی مداخلت کے بعد تعمیری کام منسوخ

شیموگہ:۔یہاں کے سیہادری کالج کے پاس موجود حضرت بدرالدین شاہ رحمتہ علیہ کی درگاہ سے منسلک قبرستان کی خالی جگہ پر سیہادری کالج انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم کے لئے جگہ قبضہ کئی جانے کءکوشش کو اس وقت ناکام کیا گیا جب درگاہ کمیٹی کے اراکین کی پہل اور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین حبیب اللہ نے مداخلت کی۔ دراصل درگاہ کی جگہ میں سے سیہادری کالج انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے26گنٹے زمین کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور اس پر اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کو لیکر متعدد دفعہ درگاہ کمیٹی کے نمائندوںنے ضلع انتظامیہ کے سامنے بات رکھی ،لیکن کسی طرح کا فائدہ نہیں پہنچاتھا۔آج کالج انتظامیہ نے اس مقام پر ٹرینچ کی کھدائی کیلئے جب کام شروع کیا تو درگاہ کمیٹی کے صدر محمد رفیق ، سکریٹری صد یق کے علاوہ دیگر اراکین نے کام رُکوانے پہنچے ۔ جیسے ہی اس تعلق سے ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر حبیب اللہ کو اطلاع دی گئی تو وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کالج کے پرنسپال ، ڈپٹی کمشنر،تحصیلدار اور ایس پی کو اس مذموم کوشش کی اطلاع دی۔اس پر تحصیلدارنے فوری طور پر کام روکنے کیلئے احکامات جاری کئے اور اگلے دو تین دنوں میں حد بندی کیلئے سروے کرنے کا یقین دلایا۔اس کوشش کے بعد حبیب اللہ نے فوری طور پر ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم،ریاستی وزیر برائے ثانوی تعلیم و اوقاف، وزیراعلیٰ کو بھی مکتوب روانہ کیا،جبکہ ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر اس جگہ کا سروے کرنے کیلئے بھی ضلع وقف مشاورتی کمیٹی سے سفارش کی گئی ۔آج درگاہ کمیٹی اور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر پیش رفت کے سبب سیہادری کالج انتظامیہ کی جانب سے قبضہ کی جانے والی زمین پر سے گرفت کافی حدتک کمزور ضرورہوئی ہے،لیکن اس زمین کو درگاہ کے ذمہ داران اپنی تحویل میں لیکر اس کے اطراف حصار بندی کرنے تک خطرہ یونہی منڈلاتا رہے گا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...