داعش کی رکن فرانسیسی عورت کو عمر قید کی سزا

بغداد:۔ملینا بو غدیر کو فروری میں عراق میں غیر قانونی طور پر داخلے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بغداد۔ عراق میں ایک فوجداری عدالت نے ایک فرانسیسی عورت کو سخت گیر جنگجو گروپ داعش میں شمولیت کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔فرانسیسی شہری ملینا بو غدیر کو فروری میں ایک عراقی عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سات ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے سزا کی یہ مدت پوری ہونے کے بعد اس کو عراق سے بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا۔لیکن اس دوران میں ایک اور عدالت نے اس فرانسیسی عورت کے خلاف عراق کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دوبارہ مقدمے کی سماعت کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اتوار کو اس کو داعش میں شمولیت کا قصور وار قرار دیا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...