روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ فلیپو گرانڈ ی نے ایشیا پیسیفک خطے کے سیاستدانوں اور تاجروں سے روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ گرانڈی نے انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ ساتویں وزارتی سطح کی کانفرنس کے دوران 26 ممالک کے رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے اس بات پر غور کرنے کی اپیل کرتا ہوں کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کا مستقل حل نہیں ملنے تک آپ کی حکومتیں بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی سمت میں کیا مدد دے سکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ میانمار کے راکھین صوبے میں گزشتہ سال فوج کے تشدد کے بعد سے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں نے مختلف ممالک میں پناہ لی ہوئی ہے۔ گرانڈی نے کہا کہ ہمیں راکھین صوبے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔بالی کانفرنس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں 48 ممالک کی حکومتیں اور چار بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔ بالی کانفرنس کی شروعات اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں جیسے مسائل پر بحث کرنے کےلئے کی گئی تھی۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

سعودی عرب : معروف مذہبی مبلغ سفر الحوالی تین بیٹوں سمیت گرفتار ، شاہی کنبہ کو بنایا تھا تنقید کا نشانہ

ریاض:۔معروف مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا ...