ریاست میں معمول کے مقابل بارش میں 3 فیصد کمی

بنگلورو:۔ ریاست میں رواں مانسون کے دوران یکم جون سے اب تک 522ملی میٹر کی بارش ہونی تھی ، لیکن اس مدت میں 505ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ سابقہ ریکارڈ کے مقابل تین فیصد کم ہے۔یہ بات آج ریاستی وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے بتائی۔ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امسال ہوئی بارش کو اگر ریاست کے حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں میں یہ اوسط 27 فیصد رہا۔ شمالی اندرونی علاقوں میں بارش کی کمی گزشتہ سال کے مقابل ریکارڈ کی گئی۔ یکم اگست تک شمالی اندرونی علاقوں میں 31 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی، انہوں نے کہاکہ ریاست کے 90تعلقہ جات میں بارش معمول کے مقابل کم رہی، 29 تعلقہ جات میں بارش کی شدید کمی محسوس کی گئی ہے۔ 86 تعلقہ جات میں بارش کا اوسط معمول کے قریب رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش میں اس کمی کے سبب گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کی کمی کے اندیشوں کے پیش نظر ابھی سے احتیاطی تدابیر اپنانے کےلئے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کی کمی کے سبب فصلوں کو جو نقصان ہوگا اس سے نمٹنے کے لئے محکمہ¿ زراعت کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پینے کے پانی کی کمی کی شکایت جن تعلقہ جات میں ہوگی وہاں پر ابھی سے انتظامات کرنے تحصیلداروں کو ہدایت دے دی گئی ہے۔ تاکہ شدید گرمی کی صورت میں پانی کی پریشانی نہ رہے۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی قومی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں خشک سالی کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی قیادت میں الگ الگ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔ خشک سالی سے گزشتہ سال جو علاقے متاثر رہے ان علاقوں میں ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ ہر ہفتہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وہ ضلع کی صورتحال سے ریاستی انتظامیہ کو آگاہ کرائیں تاکہ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے200میں سے44کالج غیر معیاری

بنگلورو:۔ وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونویرسٹی سے ملحق دو سو انجینئرنگ کالجوں میں سے44کالجوں کو سی اور ...