سدھو کا اسلام آباد جانے کا اعلان ، اداکار عامر خان کی معذرت

دہلی ::۔ ہندوستانی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیراعظم کی تقریبِ حلف برادری میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس تقریب میں شرکت سے سرکردہ اداکار عامر خان نے معذرت کرلی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا کہ بطور سابق کرکٹر اور ہندوستانی سیاستدان پاکستان جائینگے۔انہوں نے اس کانفرنس کے دوران عمران خان کو عظیم انسان کہتے ہوئے انہیں ہند پاک بہتر تعلقات کی کنجی قرار دیا ہے۔اس دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات اتنے اچھے ہوجائیں کہ وہ کراچی اور لاہور میں اپنی من پسند بریانی کھا سکیں۔دوسری جانب اس تقریب میں شرکت سے اداکار عامر خان نے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 2012 کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں موجود عامر خان کے مداحوں کی زبان پر ایک ہی سوال تھا، کیا عامر خان پاکستان آئیں گے؟اس ویڈیو میں عامر خان نے عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ الیکشن جیت جائیں گے تو ان کے ساتھ جشن منانے کے لیے عامر پاکستان ضرور آئیں گے۔تاہم اب عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان رواں ماہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔رپورٹس تھیں کہ اس تقریب کے دوران بہت سی غیرملکی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں ایک نام عامر خان کا بھی تھا۔تاہم عامر خان نے بتایا کہ وہ اس ماہ ایک این جی او کی تقریب میں مصروف ہیں، جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آپائیں گے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

ادلب میں ایک اور جنگ متوقع،مزید 7 لاکھ افرادہوسکتے ہیں بے گھر

جنیوا:۔اقوام متحدہ کے زیر قیادت امدادی ایجنسیوں کے ایک گروپ کی جانب سے جاری ماہانہ ...