شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے بچالیا ہے،لیکن زخمی شخص کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،البتہ پولیس نے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔یہ واقع کل شام شہرکے گنڈپا شیڈ کے پاس پیس آیا ہے۔منڈیا ضلع سے تعلق رکھنے والادستگیر چکل کی ایک عورت سے شادی رچایا ہوا تھا،اس نے اپنی بیوی سے شراب کیلئے پیسے پوچھے تھے،دونوں کے درمیان اس بات کولیکر جھگڑا ہوا تو طیش میں آکر دستگیر گھر سے نکل کر اولڈ برڈج پر پہنچ گیا اور فون پر بیوی کو اطلاع دی کہ وہ خود کشی کررہا ہے۔بدحواس شخص کو پل پر سے گذرنے والے لوگ دیکھ رہے تھے،اتنے میں اس نے چھلانگ لگا دی۔عینی شاہدین نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا تو پولیس نے مقامی لوگوں اور مچھواروں کی مدد سے اسے بچالیا اور علاج کیلئے میگان اسپتال میں داخل کردیا ہے اور اس سلسلے میں کوٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں فی الحال شیموگہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں

شیموگہ:۔کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن (کے ایس ای سی )نے مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل ...