شیموگہ کی پہلی اندرا کینٹین کا حال بے حال

شیموگہ : 14جولائی(انقلاب نیوزبیورو):۔ضلع کے پہلی اندرا کینٹین کو شروع ہوئے 4 ماہ گذر چکے ہیں اتنے کم وقت میں کینٹین کا وقار کم ہوتادکھائی دے رہا ہے۔ یہاں آنے والے گاہکوں کی تعداد میں اچانک کمی ہوچکی ہے۔ اتنا ہی نہیں یہاں کے ذائقہ، شفافیت کے معاملے میں بھی اندرا کینٹین پیچھے نظر آرہی ہے۔ وینوبانگر کے شیوالیاکے پچھلے حصہ میں واقع اندرا کینٹین کا جائزہ لینے پر یہ نتیجہ نکلا کہ کینٹین کاافتتاح13 مارچ کو کیا گیا تھا اس وقت اس کینٹین کی اہمیت کافی اعلیٰ پیمانے پر تھی جہاں کھانے کےلئے روزانہ 500 سے زائد افراد استفادہ کررہے تھے اور اس بھیڑ کو سنبھالنے کیلئے دو سیکوریٹی گارڈ بھی رکھنے پڑے ۔لیکن صرف 4 ماہ کے عرصہ میںعوام کی توجہ کینٹین سے ہٹتی جارہی ہے اور کبھی کبھی تو حالات ایسے ہوجاتے ہیں کہ کینٹین میں لایا ہوا کھانا بھی بچ جاتاہے۔ اتنا ہی نہیں یہاں غذا کی قیمتوں میں بھی ہیرا پھیری ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ گاہکوںسے معلومات حاصل کرنے پرپتہ چلا کہ کینٹین میں پہلے جتنی صفائی سے کام ہوتا تھااب وہ بات نہیں رہی اگر آپ کینٹین میں رکھی گئی کھانے کی پلیٹوں پر نظر دوڑائیں گے تو شاید آپ یہاں دوبارہ آنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ یہاں برتن دھونے کےلئے کسی طرح کا صابن یا لیکوڈ کا استعمال نہیںکیا جارہا ہے بلکہ نل سے بہتے ہوئے پانی سے ہی برتن صاف کردیے جاتے ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ ضلع سمیت دیگر تعلقہ میں بھی اندرا کینٹین کا افتتاح ہوناباقی ہے ،اس سے قبل ہی افسران و عوامی نمائندوں کو اس کینٹین کا جائزہ لینے اور یہاں پیش آرہی پریشانیوں کیلئے اقدامات اٹھائے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...