صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں تقریر’ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘ کے مترادف : شمالی کوریا

کوریا:۔شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو¿ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر”جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں“کے مترادف ہے۔منگل کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اسے( امریکہ) یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کر دے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر پر اپنے پہلے ردعمل میں شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو¿ نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ ہمیں گرج کر حیران کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ خوب دیکھ رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا تمسخر اڑاتے ہوئے ان کے بارے میں کہا تھا کہ راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔ کم جونگ ان کو راکٹ مین کہنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ان کے ساتھیوں کے ساتھ افسوس کرتا ہوں۔ شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو¿ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔دو دن پہلے ہی شمالی کوریا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس پر مزید پابندیوں اور دباو¿ کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ہمارے یٹمی پروگرام میں مزید تیزی آ جائےگی ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

چالیس زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون

واشنگٹن:۔امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک تقریب میں ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایسا ہیڈفون لانچ ...