ضلع وقف بورڈ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام:ظفر اللہ خان کا الزام

شیموگہ:۔آل انڈیا کاﺅنسل آف ہیومن رائٹس سوشیل جسٹس کے جنرل سکریٹری آڈیٹر ظفر اللہ خان قادری نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے شیموگہ ضلع وقف بورڈ پر الزام لگایا ہے کہ شیموگہ ضلع وقف بورڈ میں کوئی بھی سدھار نہیں آیا ہے اور وقف بورڈماضی کو دوہرانے میں کامیاب ہورہاہے۔آڈیٹر ظفراللہ خان نے اپنے اخباری بیان میں بتایا ہے کہ ان کے مطابق شہر شیموگہ کے وقف کردہ20 اداروں کے حساب وکتاب کو آر ٹی آئی کے ذریعے سے چا ر ماہ قبل شیموگہ ضلع وقف بورڈ سے طلب کیا تھا،لیکن ابھی تک ضلع وقف بورڈ نے انہیں ان اداروں کی پوری تفصیلات اور حساب وکتاب نہیں دیا ہے جوکہ ضلع وقف بورڈ شیموگہ کی یہ بہت بڑی ناکامی ہے۔مزیدانہوںنے بتایا کہ ضلع وقف بورڈ ماضی کے دور میں ہی ہے۔پچھلے دو سالوں سے بھی ڈسٹرکٹ بورڈ کوئی بھی حساب وکتاب کی مکمل جانکاری نہیں دی ہے جس انہیں بنگلورو میں چیف انفارمیشن کمشنر کے سامنے ان کے خلاف مقدمہ داخل کرنا پڑا تھا،جو بعد میں ایک ایک کرتے ہوئے کمشنر نے انہیں دلوائے تھے،مگر اب جوجانکاری انہیں نہیں دی گئی اس کو لیکر انہوںنے ابھی تک کوئی بھی اپیل نہیں کی ہے،انہیں یقین ہے کہ موجودہ وقف مشاورتی کمیٹی انہیں وہ جانکاری دینے میں کامیاب ہوگی اور شہر شیموگہ کے سارے وقف کردہ اداروں کے حساب وکتاب کی تفصیلات کو قائم کرتے ہوئے سارے اداروں کو وقف قانون کے مطابق آڈیٹ کروائینگے۔وقف بورڈ جوجانکاری دینے میں ابھی تک ناکام ہوئی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔سُنی جامع مسجد گاندھی بازار شیموگہ،جامع مسجد سُنی بھدراوتی،جامع مسجد سُنی تیرتھ ہلی،منڈلی مسجد سُنی شیموگہ،مسجد عید گاہ سُنی شیموگہ،سُنی مسجد سومن کوپہ،سُنی مسجد اوور گڑور، نگر دروازہ مکان اور قبرستان سُنی شیموگہ،حضرت بدر الدین درگاہ شیموگہ،مدنی مسجد مارنمیبل،سُنی مسجد ٹینک محلہ،بارلین مسجد شیموگہ،مرزا مکان لشکر محلہ شیموگہ،مسلم ہاسٹل شیموگہ،نور احمد تعلیم خانہ شیموگہ،شاہ علیم دیوان درگاہ اینڈ شاپنگ کامپلکس شیموگہ،سُنی عاشور خانہ کے علاوہ کئی اداروں کی تفصیلات نہیں دی گئی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...