عمران خان نے کی نوازشریف کے بیٹوں پر بڑی کارروائی

لاہور:۔پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین کا نام ملک کے افسران نے بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے، جس سے ان کے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے پرروک لگ گئی ہے۔لندن میں رہنے والے نواز شریف کے بیتوں کو ایک عدالت نے بھگوڑا قرار دیا تھا۔ کیونکہ وہ جولائی 2017 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے والد اور ان کے خلاف درج بدعنوانی کے تین میں سے کسی بھی معاملے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بدعنوانی مخالف ادارہ قومی جوابدہی بیورو (این اے بی) نے حسن اور حسین کے ناموں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی گزارش کی ہے اور کارگزار کابینہ نے فی الحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ این اے بی نے امیگریشن اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ سے بھی گزارش کی ہے، جس کے بعد ان کے پاسپورٹ پر روک لگا دی گئی اور ان کے نام سیاہ فہرست (بلیک لسٹ) میں ڈال دیا گیاہے۔گزشتہ ہفتہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول سے حسن اور حسین کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔قومی جوابدہی بیورو(این اے بی) کی گزارش پرعمران خان کے قریبی معاون ذوالفقارعباس بخاری کے بھی سفرپر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بدعنوانی مخالف اعلیٰ ٹیم بخاری کی غیرملکی کمپنیوں کی جانچ کررہی ہے۔ بخاری این اے 53 سیٹ پر خان کی تشہیری مہم کے انچارج تھے۔ خان نے این اے 53 سیٹ پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی تھی۔ایکسپریس نیوز نے خبردی کہ بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری اور این اے بی کی گزارش پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ واضح رہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

سعودی عرب : معروف مذہبی مبلغ سفر الحوالی تین بیٹوں سمیت گرفتار ، شاہی کنبہ کو بنایا تھا تنقید کا نشانہ

ریاض:۔معروف مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا ...