عمران کی سابق اہلیہ کا الزام: کئی ہندوستانی بچوں کے باپ ہیں عمران خان

لاہور:۔پاکستانی سیاست میں طوفان لانے والی ریحام خان کی کتاب بالآخر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نےاپنی اور عمران خان کی زندگی کے حوالے سے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن سے پاکستان واپس آنے سے ٹھیک ایک دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کا متن سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک طوفان آ گیا ہے۔ کتاب شائع ہونے سے قبل ہی اپنے متنازع متن کے باعث خبروں کی زد میں آگئی تھی، سوشل میڈیا پر جاری کیے جانےوالے کتاب کے متن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماو¿ں پر الزام تراشی کی گئی تھی۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر اقرباپروری اور جنسی ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے ان کو بتایا تھا کہ ہندوستان میں کم از کم ان کی پانچ ناجائز اورلادیں ہیں جس میں ایک کی عمر 34 سال ہے۔ ریحام نے یہاں تک لکھا ہے کہ عمران خان قران پاک نہیں پڑھ سکتے۔ نشہ اور خواتین ان کی کمزوری ہیں۔پاکستانی سیاست میں طوفان مچانے والی ریحام خان کی کتاب بالآخر منظر عام پر آہی گئی۔ ریحام خان کی کتاب کا نام ان ہی کے نام پر یعنی ”ریحام خان“ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ان کی کتاب برطانیہ اورکچھ ممالک میں کتابی شکل میں جب کہ دنیا بھر میں آن لائن دستیاب ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

غلاف کعبہ کا نچلا حصّہ زمین سے 3 میٹر بلند کیوں کر دیا گیا؟

مکہ:۔حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز غلافِ کعبہ کے ...