فلسطینی بچی چار روزہ تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے

دبئی۔ اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق صہیونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعے سے شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں توسیع ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر کی گئی ہے۔عہد تمیمی کو گذشتہ سوموارکو اپنے گھر کے باہر کھڑے اسرائیلی فوجیوں کو دھکے دینے اور انھیں تھپڑ مارنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس سے کسی قسم کی تفتیش نہیں کی۔ گذشتہ روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سرائیلی فوج نے عہد کے والد، والدہ اور ایک اور قریبی عزیزہ کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم والدین کو رہا کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عہد تمیمی کے قابض صہیونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے اور بعد ازاں قابض فوج کے ہاتھوں اسے اذیتیں دینے کے معاملے نے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔عہد تمیمی نے اپنے گھر کے باہر محاصرہ کرنے والے فوجیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا۔تاہم قابض فوجی وہیں کھڑے رہے۔ اس پر عہد نے قابض فوجیوں کو تھپڑ مارے۔ بعد ازاں منگل کی شب اسرائیلی فوج نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔عہد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی تھی۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کلبھوشن جادھو سے ملنے کیلئے ویزا دےگا پاکستان پچیس(25) دسمبر کو ہوگی ماں اور بیوی کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی اس کی والدہ ...