فیس بک نے وہاٹس ایپ اوراسکائپ کو پچھاڑا

کیلیفورنیا: فیس بک سروسیز میں نمایاں اضافے کے بعداب صارفین مزید حیران ہونے کیلئے تیار ہوجائیں کہ اس سال فیس بک ویڈیو چیٹس کی تعداد17 ارب سے بھی تجاوز کر گئی جو 2012کے مقابلے میں دگنی ہے۔ فیس بک نے سال کے اختتام پر اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیٹ ایپ پر17 ارب سے زائد کالزکی گئیں ، اس کے بعد فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے2017 میں 17ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ابھی مائیکروسافٹ نے اسکائپ کے اعداد وشمار ظاہر نہیں کئے اور نہ ہی ایپل نے فیس ٹائم ویڈیوز کی تعداد بتائی ہے۔ اسی وجہ سے فیس بک کے دعوے کو دیگر پلیٹ فارم کے مقابلے پر پر کھانہیں جاسکتا تاہم ایک سال میں فیس بک ویڈیو کی تعدادکا دگنا ہونا ایک اچھی پیش رفت ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فون پر غلطی سے بھی باربار ویڈیو چیٹ بٹن دب جاتا ہے جس سے ویڈیو کالگ جاتی ہے تاہم ان کالز کے باوجودبھی17 ارب کا ہندسہ ایک معنی رکھتا ہے فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار کے دیگر طریقے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی، اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کےے گئے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کیاجنوبی کینرا میں آئی ایس آئی ایس رضاکارموجود ہیں؟سوشیل میڈیاپر متنازعہ آڈیوکلپ وائرل۔پولیس تحقیقات شروع

منگلورو:۔جنوبی کینرا میں ایک مسلم لیڈر کی طرف سے مبینہ طور پر جاری کیا گیا ...