لندن میں زیرِ زمین ٹرین میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی

لندن:۔لندن کے علاقے فلہم میں زیرِ زمین ٹرین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ماہرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر یہ دیسی ساختہ بم صحیح طریقے سے پھٹتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جمعے کی صبح جنوب مغربی لندن میں پارسنز گرین کے سٹیشن پر موجود ڈسٹرکٹ لائن کی ایک ٹرین پر ہوا۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر مارک روئیلی کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم کی وجہ سے ہوا۔سکیورٹی ا±مور کے لیے بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا مقصد زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنا تھا لیکن یہ بم صحیح طرح پھٹ نہیں سکا۔نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق بظاہر دیسی ساختہ بم پھٹا نہیں ہے بلکہ اس میں آگ لگی ہے لیکن اگر اس میں دھماکہ ہوتا تو بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہو سکتے تھے کیونکہ اسے اسی نیت سے تیار کیا گیا تھا۔پولیس اور طبی کارکنوں کے مطابق انھیں صبح آٹھ بجے پارسنز گرین سٹیشن پر طلب کیا گیا اور لندن ایمبولینس سروس کے مطابق18 افراد کو جائے وقوعہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں تھی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں ٹرین کے فرش پر شاپنگ بیگ کے اندر ایک سفید بالٹی میں لگی آگ دیکھی جا سکتی ہے، تاہم بظاہر ریل کے ڈبے کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال وہ یہ نہیں بتا سکتی کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

About Abdul Rehman

Leave a Reply

x

Check Also

روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا، قصورواروں کو سزا ملنے کے امکانات معدوم

ڈھاکہ: اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا ...