مسلسل بارش سے جوگ فالس کی خوبصورتی میں ا ضافہ؛سیاحوں کی بھیڑ بڑھی

شیموگہ:۔راجا ،رانی ،رورر اور راکٹ پر مشتمل ضلع کے جوگ فالس میں پچھلے ایک ہفتہ سے جاری بارش کی وجہ سے خوبصورتی میں اضافہ ہو اہے اور اس خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوںکی بھیڑ بھی بڑھ گئی ہے۔پچھلے ایک ہفتے سے700 تا800 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے لنگن مکی آبی علاقے میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور جوگ فالس میں بھی پانی بڑے ہی خوبصورت اندازمیں سیاحوں کادل موہ رہا ہے۔دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کیلئے پہچان بنانے والے جوگ فالس کو دیکھنے کیلئے بنگلورو،داونگیرے،سرسی،شیموگہ،گدگ،باگلکوٹ اور رائچور جیسے اضلاع سے سیاحوںکی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

ریاست میں معمول کے مقابل بارش میں 3 فیصد کمی

بنگلورو:۔ ریاست میں رواں مانسون کے دوران یکم جون سے اب تک 522ملی میٹر کی ...