مسلم ہاسٹل کامپلکس کی مقبوضہ شاپ کو کمیٹی نے عدالتی احکامات کے مطابق کروایا خالی

پولیس کا سخت پہرہ،کمیٹی کے صدر وسکریٹری کو بھی سخت رویہ اختیار کرنا پڑا،آخرکارملی کامیابی
شیموگہ:یہاں کے مسلم ہاسٹل کامپلکس کی شاپ نمبر7 کو خالی کروانے کیلئے عدالتی احکامات لیکر آج صبح مسلم ہاسٹل کمیٹی کے صدر آصف شریف،سکریٹری انڈین سلیم،نائب صدرالہدیٰ محمد غوث،سابق صدر شہاراز مجاہد صدیقی ،سابق سکریٹری محمد عارف اللہ اور خزانچی شمعون شریف، ڈائریکٹر سید مجیب موقع پر پہنچے اور قبضہ کی جانے والی دکان کو خالی کروانے کی پہل کی۔لیکن شاپ پر غیر قانونی طریقے سے استعمال کررہے ایسٹ ویسٹ بس کے مالک تلقین احمد نے شاپ کے تالے کھولنے کیلئے اجازت نہیں دی۔اس بات کو لیکر کمیٹی کے ذمہ داروں اور تلقین احمد کے درمیان سخت لغوی جھڑپ ہوئی۔تلقین احمد نے کمیٹی کو شدید دھمکیاں دی،لیکن ان دھمکیوںکی پرواہ کئے بغیر کمیٹی کے ذمہ داروںنے لوہے کی سلاخیں لیکر تالے توڑ دئےے۔حالانکہ موقع پر پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی،مگر وہ آخر تک کسی بھی طرح کی مداخلت نہ کرتے ہوئے محض الگ سے کھڑے رہے۔دراصل شاپ نمبر7 کے مالکانہ حقوق روبی نام کے شخص کے پاس تھے،لیکن وہ پچھلے کئی سالوں سے کم کرایہ مسلم ہاسٹل کو ادا کرتے ہوئے زیادہ کرایہ پر ایسٹ ویسٹ بس کے گودام کیلئے کرایہ پر دیا ہوا تھا۔مسلم ہاسٹل کے انتظامیہ امورکو سنبھالنے کیلئے جب نئی کمیٹی کاانتخاب ہو اتو نئی کمیٹی نے تمام کرایہ داروں کو کرایوںکے اضافے اور اگریمنٹ میں توسیع کروانے کیلئے نوٹس جاری کی تھی،مگر شاپ نمبر7 سے کسی طرح کی پیش رفت نہیں ہوئی۔اسے دیکھتے ہوئے کمیٹی کے ذمہ داروں نے اسے خالی کروانے کیلئے نوٹس جاری کی،مگر کرایہ دارنے کمیٹی کے خلاف ہی عدالت سے رجوع کیا۔اس دوران کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ سے منظوری حاصل کرتے ہوئے مسلم ہاسٹل کمیٹی نے دکان کی نیلامی کردی اورنئے سرے سے دکان حاصل کرنے والے شخص کو دکان کی چابیاں سونپنے کیلئے مہلت مانگی۔اسی درمیان عدالت نے شاپ نمبر7 کوخالی کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔ان احکامات کے مطابق کمیٹی نے آج صبح سے ہی حرکت میں آتے ہوئے شاپ کو خالی کروالیا۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر آصف شریف نے کہا کہ یہ وقف کی املاک ہے اور ہمارا مقصد ادارے کو فائدہ پہنچانا ہے،اگر یہاں سے ادارے کو کوئی نقصان پہنچا رہا ہے تو ہم برداشت نہیں کرینگے۔شاپ نمبر7 کے مالک کو کئی دفعہ دکان خالی کرنے کیلئے مطلع کیا گیا تھا،لیکن انہوںنے اس سمت میں لاپرواہی اختیارکی تھی۔سکریٹری انڈین سلیم نے بتایا کہ ہاسٹل میں اور بھی کچھ دکاندارہیں جوہاسٹل کے اصولوں کے برعکس قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔عنقریب ان لوگوںکو بھی خالی کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔مزید انہوںنے آج دکان کو خالی کروانے کی مہم میں تعاون کرنے والے تمام کاشکریہ بھی اداکیا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

پیسوں سے عوام کا دل جیتنا مشکل ہے:کیمانے رتناکر

شیموگہ:پیسوںکے بل بوتے پر عوام کو جیتنے کاخیال عام ہوتا جارہا ہے،لیکن تیرتھ ہلی جیسے ...