ملناڈسُنی مومنٹ کی جانب سے 18 سالوں سے حج تربیتی کارگاہ کاانعقاد

ہر سال بہتر سے بہتر تربیت دینا ہمارا مقصد ہے : قاضی سید اشرف حسین
شیموگہ : 14جولائی(انقلاب نیوز بیورو):۔شہر کے ملناڈ سُنی مومنٹ کی جانب سے پچھلے 18 سالوں سے حج تربیتی کارگاہ کا انعقاد کیاجارہاہے اور آج سے دو روزہ تربیتی کارگاہ کاآغاز کیاگیاہے ۔ مولاناقاضی سیدمحمد اشرف حسین قادری کی نگرانی و سرپرستی میں منعقد کئے جانے والے حج تربیتی کارگاہ میں اندازََ 100 کے قریب عازمین موجود تھے ۔ مولانا سید اشرف حسین قادری نے اس موقع پر عازمین کو بتایا کہ جس طرح سے حج بیت اللہ اہم فریضہ ہے اسی طرح سے حج کے فرائض ، سنتیں اور ارکان کو جاننا اور اس پر عمل کرنا بھی بیحد ضروری ہے ۔ ہم اس تربیتی کارگاہ میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عازمین کو تمام باریکیوں سے جانکاری دیتے ہیں اور اسکا انہیں بیحد فائدہ بھی پہنچتا رہاہے ۔کرناٹکا حج کمیٹی کے رکن سید وحید اڈو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملناڈ سنّی مومنٹ کے زیراہتمام حج تربیتی کارگاہ کومولانا سید اشرف حسین قادری نے ہمیشہ سے ہی بہترین طریقے سے منعقد کیاہے اور انکی یہ خدمات قابل ستائش ہیں ، رضائے الٰہی کی خاطر اس ادارے کے ذمہ داران اور مولانا نے عازمین کو بنیادی سطح پر تربیت دینے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اس موقع پر مولانا اشرف حسین قادری کی تصنیف کردہ کتاب منہاج الحج و الزیارة کا رسم اجراءکیاگیا ۔ اس کتاب میں حج کا آسان طریقہ و ضروری مسائل بتائے گئے ہیں ۔ تربیت کارگاہ میں قادرباشاہ ، جامعہ مسجد کے سابق اڈمنسٹریٹر دکاندار وغیرہ موجود تھے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...