مہنگا ترین آئی فون جس کی قیمت ہوش اڑانے والی ہے

ایپل نے رواں ہفتے اپنے ۳ فون متعارف کرائے جن میں سے ایک اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ پر ڈیزائن کیا جانے والے آئی فون ایکس بھی تھا جس کی قیمت999 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اور اس طرح یہ اس کمپنی کا سب سے مہنگا فون بھی بن گیا ۔ مگر اس فون کے لگژری ورژن کے سامنے تو ایپل کی طے کردہ قیمت بھی نہ ہونے کے برابر لگتی ہے بلکہ بہت سستا لگتا ہے۔ برکک نامی کمپنی نے آئی فون ایکس کے اس لگژری ورژن کو ڈیزائن کیا ہے جو کہ ڈھائی سوگرام (لگ بھگ۲۲تولے سونا) سونے سے سجایا گیا ہے اور اس کی قیمت 69 ہزار995 ڈالرز(44 لاکھ79 ہزار680 روپئے) سے زائد ہے۔ اور اس طرح یہ دنیا کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے ایپل نے کے ایونٹ کے بعد لگژری لکس آئی ترین اسمارٹ فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ لا س اینجلس سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے ایپل کے ایونٹ کے بعد لگژری لکس آئی فون ایکس انگوٹ سمیت کئی مہنگی ڈیوائسز کو جاری کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق لسک آئی فون ایکس انگوٹ بہت نایاب قسم کا فون ایکس انگوٹ سمیت کئی مہنگی ڈیوائسز کو جاری کیا ہے۔کمپنی کے مطابق لسک آئی فون ایکس انگوٹ بہت نایاب قسم کا فون ہے جس کے ۲ ورژن ہے ایک 108 گرام سونے جبکہ دوسرا250 گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کے پیچھے مررپالش کی گئی ہے۔ سب لگژری فونز کو ہاتھوں سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کمپنی نے لکس آئی فون ایکس کے نام سے بھی ایک کلیکشن تیار کی ہے جس میں 24 قیراط کے سونے سے سجے فونز پر قیمتی پتھر پشمول ہیروں کو لگایا گیا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا، قصورواروں کو سزا ملنے کے امکانات معدوم

ڈھاکہ: اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا ...