میان ہول میں ہلاک ہونے والے مزدوروںکیلئے معاوضہ کااعلان

شیموگہ::۔پچھلے دنوں شہر کے آر ایم ایل نگر کے یو جی ڈی میان ہول میں گر کر ہلاک ہونے والے مزدوروں کیلئے معاوضہ دینے کااعلان کیا گیا ہے۔شیموگہ کارپوریشن کے ذریعے سے دونوں مزدوروںں10-10 لاکھ اور محکمہ سماجی بہبودی کی جانب سے8-8لاکھ روپئے کی مالی امداددی جارہی ہے۔این ٹی روڈ کے آر ایم ایل نگر کے پاس یوجی ڈی کی صفائی کے دوران پیش آنے والے دو مزدوروںکی موت واقع ہوئی تھی،جس کے بعد مزدوروںنے مطالبہ کیا تھا کہ ان مزدورںکیلئے مالی امداد جاری کی جائے۔واضح ہوکہ مزدوروںکی موت کاسبب غیر قانونی طریقہ¿ عمل ہے، جس پر سپریم کورٹ نے پہلے سے ہی سخت احکامات جاری کئے ہیں۔یوجی ڈی میان ہول میں انسانی طاقت کا استعمال ممنوع ہے،اس کی خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکدار یا جو لوگ اس طرح کاکام کرواتے ہیںان پر سخت کارروائی کی جاتی ہے اور الزام ثابت ہونے پر سات سال تک کی سزابھی ہوسکتی ہے۔فی الوقت اس معاملے میں ٹھیکدار ،انجینئر اور محکمہ اربن واٹر سپلائی بورڈکے دو انجینئروں پر مقدمہ عائدکیا گیا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں فی الحال شیموگہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں

شیموگہ:۔کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن (کے ایس ای سی )نے مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل ...