واقعی یہ کل یگ ہے: سماج میں ٹوٹتے بکھرتے خود غرضی میں بدلتے رشتوں کی درد بھری کہانی

بیمار ماں سے عاجز بیٹے نے چھت سے ڈھکیل کر مار ڈالا

راج کوٹ: بچپن میں جس کے آنچل نے اسے محفوظ رکھا، وہی بیٹا اپنی ماں کا قاتل نکلا۔ شقی القلب بیٹے نے اپنی والدہ کو اس لئے موت کے گھاٹ اُتار دیا تاکہ اس کا علاج کرانے کےلئے اسپتال کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔ ماں بیٹے کے رشتے کو تار تار کرنے والا یہ بے حد چونکانے والا معاملہ گجرات کے راج کوٹ کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں کے گاندھی گرام کے درشن اوینیو علاقے میں گذشتہ 27 جنوری کو جے شری بین ونود بھائی ناتھوانی نامی خاتون کی چھت سے گر کر موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے معاملہ خود کشی کا درج کیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی فائل بند بھی کردی تھی۔ لیکن ایک نامعلوم مکتوب نے پولیس کی پریشانی بڑھادی اوردوبارہ تحقیقات کرنے کےلئے مجبور کر د یا ۔ مکتوب میں بتایا گیا تھا کہ خاتون چلنے پھر نے سے مجبور تھیں ، اس لئے چھت پر جاکر کود نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ پولیس پھر سے موقع واردات پر پہنچی اور عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگالنا شروع کیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں جو تصویر سامنے آئی، اسے دیکھ کر پولیس سمجھ گئی کہ معاملہ ویسا نہیں ہے۔ جیسی کہ اس نے سوچاتھا۔سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں خاتون چلنے سے مجبور دکھائی دیتی ہےں ۔ ساتھ میں اس کا بیٹا سندیپ ہے ۔ ملزم سندیپ ماں کو سہارا دے کر سیڑیوں سے اوپر لے جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ جے شری بین جب چھت سے گریں تب ان کا بیٹا ساتھ میں تھا، اس لئے بیٹے کے موجود ہوتے ہوئے ماں کا خود کشی کرپانا ممکن نہیں لگتا۔ بیٹے سندیپ نے بتایا کہ اس کی ماں سورج کی پوجا کرنے کےلئے اوپر جانا چاہتی تھیں ۔ اسلئے اس نے ان کی مدد کی تھی۔ پولیس نے اسی کے ساتھ جے شری بین کی ہیلتھ رپورٹ چیک کیں تو پتہ چلا کہ وہ چل پانے کی حالات میں نہیں تھیں ۔ اےسے میں پولیس کا دھیان اس بات پر گیا کہ اگر وہ خود چل پانے سے مجبور نہیں تو ڈھائی فٹ کی ریلنگ پھاندکر کیسے کود سکتی تھیں ۔ پولیس کو معاملے سمجھ میں آچکا تھا۔ اس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے سارا کاسارا سچ اگل دیا۔ ملزم سندیپ نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی بیماری سے تھک گیا تھا، اسلئے انہیں مار دیا۔ اس واردات کا سی سی ٹی وی ویڈیو آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں غم وغصہ ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

نومبر میں جی ایس ٹی کی وصولیابی میں کمی، حکومت پر یشان

گذشتہ ماہ80 ہزار808 کروڑ روپے جی ایس ٹی وصول کیا گیا۔ اکتوبر کے مقابلے میں2ہزار538 ...