واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر ہے بڑا کارآمد!

وہاٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں اور کروڑوں اس میں موجود آڈیو میسج کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں ۔ تاہم وہاٹس ایپ کو استعمال کرنے والوں کو معلوم ہے کہ ہجوم یعنی دفتر، گاڑی میں کسی کے ساتھ سفر کرتے یا بازار وغیرہ میں بلند آواز میں ایسے پیغام شرمندگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں یا کوئی بھی اپنے ذاتی پیغامات دوسروں کو سنانا پسند نہیں کرتا۔ لوگوں کے درمیان وہاٹس ایپ کے آڈیو مسیج کو سننے کیلئے ہیڈ فون کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس میسنجر میں ہی ایسا فیچر خاموشی سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جو اس مسئلے کا حل ہے۔ وہاٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل خاموشی سے لوگوں کے درمیان آڈیو پیغامات سننے کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو ارد گرد ہجوم کی موجودگی کے باوجود مسیج کی آواز صرف آپ کے کانوں تک پہنچاتا ہے۔ وہ بھی بغیر ہیڈ فون کے ۔ ایسا واقعی ممکن ہے۔ بس ذرا پھرتی سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آڈیوپیغامات آئے تو پلے بٹن پر پریس کرتے ہی تیزی سے فون کو اپنے کان پر لگالیں جیسے کسی کو کال کررہے ہوں ۔ ایسے کرتے ہی فون فوری طورپر آڈیو آﺅٹ پٹ کو مین اسپیکر سے ائیر پیس اسپیکر میں منتقل کردے گا اورصرف آپ ہی وہ پیغام سن سکیں گے۔ یہ اتنا نیا فیچر تو نہیں مگر کروڑوں افراد کو اسکا علم نہیں اور جیسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بہت کارآمد بھی ہے۔ خاص طور پر ایسے فون جن میں ہیڈ فون جیک ہی نہیں بلکہ صرف بلیوٹوتھ ہیڈ فون کام کرتے ہیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...