ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود ایران کا میزائل تجربہ

تہران : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔جمعے کو ہونے والی عسکری پریڈ میں اس کی نمائش بھی کی گئی تھی۔ گو کہ اس میزائل کو جنوری میں تیار کر لیا گیا تھا لیکن اس کا تجربہ اب کیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے میزائل پروگرام پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا، قصورواروں کو سزا ملنے کے امکانات معدوم

ڈھاکہ: اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا ...