ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے پر 4کروڑ ڈالر خرچ ہونگے !

واشنگٹن:۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران لندن میں کسی موقع پر اعلانیہ طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کے مطابق امریکی صدر کے لیے انتہائی سخت سکیورتی انتظامات کیے جا رہے ہیں جو 2011 کے بعد سے برطانیہ میں نہیں دیکھے گئے۔یہ سخت ترین سکیورٹی تیاریاں ا±ن بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران برطانوی دارالحکومت میں 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے۔توقع ہے کہ 3 روزہ دورے پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہو جائیں گے۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کے واسطے 10 ہزار کے قریب پولیس اہل کار اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہوں گے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کے این آرآئی فورم جدہ کے صدر کے طور پر سیف الدین سمیع دوبارہ منتخب

جدہ:کرناٹکا نان ریسڈینڈنٹ انڈین فورم جدہ کے صدر کے طور پرمحمد سیف الدین سمیع کو ...