پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے والا بل لوک سبھامیں منظور

دہلی:۔پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے کے التزام والے 123ویں آئینی ترمیمی بل کو لوک سبھا میں آج اتفاق رائے سے منظور کردیا گیا۔آئینی ترمیمی بل پاس کرنے کے لئے ضروری ووٹ میں سے اس کے حق میں 406 ووٹ پڑے اور اس کے خلاف ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ تقریباََ چار گھنٹے تک چلنے والی بحث کے بعد ایوان میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے بھرت ہری مہتاب کی ایک ترمیم کو 94کے مقابلے 302ووٹوں سے مسترد کردیاگیا اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت کے ذریعہ پیش کی گئی ترمیم کو منظوری دے دی۔اس بل کو لوک سبھا پیش کرچکی تھی لیکن راجیہ نے اسے کچھ ترمیم کے ساتھ پاس کیا تھا جس پر لوک سبھا نے دوبارہ بحث کرکے اس پر اپنی مہر لگادی۔ بل میں کی گئی نئی ترمیم کی وجہ سے اسے ایک بار پھر راجیہ سبھا میں پاس کرانا ہوگا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کروناندھی کے آخری دیدار کےلئے امنڈا ہجوم، بھگدڑ مچنے سے دو لوگوں کی موت، 40 سے زائد زخمی

چنئی:۔تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کی آخری ...