پوری دنیا چین کے نشانے پر

بیجنگ:۔چین کی فوج میں جلد ہی طویل دوری کا ایک ایسا انٹر کانٹیننٹل بیلاسٹک میزائل شامل ہونے والا ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں نشانہ لگاسکتا ہے۔ چین کی اگلی پیڑھی والا یہ میزائل آئندہ سال چین کی فوج میںشامل ہوسکتا ہے۔ پیر کو شائع ہوئی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل ایمٹی ہتھیار وں کو ایک ساتھ لے جانے کا اہل ہوگا۔ ڈونگ فینگ۔41 نام کا یہ میزائل دشمنوں کے میزائل خطرے اوردفاعی نظام کو ہی مات دینے کا اہل ہے۔ اس میزائل کی رفتار میک 10 (آواز کی رفتار سے10 گنا تیز ، تقریباً 12900 کلو میٹرفی گھنٹے ) سے بھی زیادہ تیز ہے ۔ سرکاری میڈیا ہاﺅس گلوبل ٹائمس نے بتایا کہ 2012 میں اس میزائل کے اعلان کے بعد سے اب تک اس کا8 مرتبہ تجربہ ہوچکا ہے۔ اوریہ پیلز لبریشن آرمی میں2018 میں شامل ہوجائے گا۔ چین آرمس کنٹرول اینڈ دس آر مامنٹ ایسوسی ایشن کے سینٹر مشیر شوگو انگونے کہا کہ اگر یہ میزائل فوج میں سروس دینا شروع کرتا ہے تو اسے کافی مضبوط ہونا ہوگا۔ گلوبل ٹائمس نے گوانگو کو یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ڈونگ فینگ۔41 تین سطح والا ٹھوس ایندھن میزائل ہے اور اس میں کم ازکم 12000 کلومیٹر مارکرنے کی صلاحیت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین سے دنیا کے کسی بھی کونے میں نشانہ لگاسکتا ہے۔ یہ میزائل 10 ایٹمی ہتھیاروں کو ایک ساتھ لے جاسکتاہے اور الگ الگ نشانہ لگاسکتا ہے۔ روسی ماہرین کے مطابق یہ میزائل امریکہ کو دھیان میں رکھ کربنایا گیا ہے۔ اس میزائل سے امریکہ اوریوروپ کے سبھی حصوں کو اپنے نشانے پر لیا جاسکتا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کیاجنوبی کینرا میں آئی ایس آئی ایس رضاکارموجود ہیں؟سوشیل میڈیاپر متنازعہ آڈیوکلپ وائرل۔پولیس تحقیقات شروع

منگلورو:۔جنوبی کینرا میں ایک مسلم لیڈر کی طرف سے مبینہ طور پر جاری کیا گیا ...