پہلی بار راج بھون عوام کے لئے کھولا جائےگا

بنگلورو:۔اب تک صرف اہم شخصیتوں کےلئے ہی اپنی رسائی محدود رکھنے والا کرناٹک راج بھون جشن آزادی کے موقع پر 16 سے 31اگست تک عوام کےلئے کھول دیا جائےگا۔ دہلی میں راشٹر پتی بھون کے طرز پر راج بھون کو بھی 16 سے 31 اگست کے درمیان روزانہ شام چار سے ساڑھے چھ بجے تک عوام کےلئے کھلا رکھا جائےگا۔ راج بھون میں عوام کا داخلہ حالانکہ مفت ہوگا، لیکن اس کےلئے عرضی آن لائن بکنگ کے ذریعے داخل کرنی ہوگی۔آن لائن بکنگ کے بعد راج بھون سے جن لوگوں کو باضابطہ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مدعو کیا جائے گا ۔ مقررہ تاریخ پر وہی راج بھون جاسکیں گے۔ روزانہ بیک وقت 30افرادکو راج بھون میں داخلہ دیا جائےگا۔اور 20 سے 30 منٹ تک یہ گروپ راج بھون کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔ عوام کے لئے راج بھون کی نمائش کے دوران عوام کو ہر طرح کی سہولت مہیا کرانے کےلئے بھی بی بی ایم پی سے مدد لی گئی ہے۔ کرناٹک کے راج بھون کی بنیاد انگریز حکومت کے کمشنر مارک کبن نے رکھی تھی۔ 42380 مربع فیٹ زمین پر تعمیر اس عمارت کو آزادی کے بعد راج بھون کا نام دیا گیا۔ راج بھون کی خصوصیات میں گلاس ہا¶ز اور 16ایکر پر مشتمل اس کے خوبصورت باغات شامل ہیں ۔ راج بھون میں داخلے کےلئے آن لائن عرضی کے مرحلے میں شناختی دستاویز کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے200میں سے44کالج غیر معیاری

بنگلورو:۔ وشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونویرسٹی سے ملحق دو سو انجینئرنگ کالجوں میں سے44کالجوں کو سی اور ...