پیسوں سے عوام کا دل جیتنا مشکل ہے:کیمانے رتناکر

شیموگہ:پیسوںکے بل بوتے پر عوام کو جیتنے کاخیال عام ہوتا جارہا ہے،لیکن تیرتھ ہلی جیسے علاقے میں یہ ناممکن بات ہے۔کوئمپو،کڑیدال منجپا،گوپال گوڈا جیسی عظیم شخصیات اس علاقے کی شان ہے،اس علاقے کے لوگ پیسے کے پیچھے نہیںجاتے ۔اس بات کا اظہاررکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر کیمانے رتناکرنے کیا ہے۔انہوںنے آج پریس ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ سمپوزیم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے بڑے اسمبلی حلقوںمیں شمار ہونے والے تیرتھ ہلی اسمبلی حلقے میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی و ترقیاتی کام انجام دئےے گئے ہیں۔آٹھ دس سالوںسے دیہی علاقوںمیں سڑکوں کی تعمیر نہیں ہوئی تھی وہ اب انجام دیاگیا ہے،قریب830 کلو میٹر کی سڑکیں اس حلقے میں تعمیر کی گئی ہیں،ابھی اور 15 تا20کروڑ روپیوںکے تعمیراتی کام انجام دئےے جارہے ہیں۔اب تک1 ہزار کروڑ روپیوںکے فنڈ س میں نے اپنے حلقے کیلئے استعمال کئے ہیں۔225 کروڑ کے تعمیراتی کام اب بھی جاری ہیں۔میرے حلقے میں میرے کام کو اہمیت دی جاتی ہے میں عام نمائندے کے طو رپر عام لوگوںکے درمیان ہوں،یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقے کے اپوزیشن لیڈران ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں کبھی بھی انگلی نہیں اٹھاسکے۔البتہ بعض لوگ ذات پات کی بنیا دپر منافرت پھیلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں،لیکن تیرتھ ہلی کی عوام دانشمند ہے وہ فر قہ پرستوںکے اشاروں پر گمراہ نہیں ہونگے۔اسمبلی کی نشستوںکے دوران میری حاضری99 فیصد رہی ہے او رمیں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے۔وزیر تعلیم کے طورپر بھی میں نے جو کام انجام دئےے ہیں اس سے میں مطمئن ہوں،پچھلے35 سالوں سے جن اساتذہ کی ترقی نہیں ہوئی تھی،انہیںترقی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ2500 غیر بی ایڈ پروبیشنری لکچررس کوتنخواہ کے ساتھ بی ایڈ کرنے کاموقع دیاگیا ہے۔انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ مجھے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر بنانے کیلئے کاگوڈ تمپا کا تعاون رہا،جس وقت انہیں وزیر بنانے کاموقع تھا،اس دوران انہوںنے میرا عہدہ چھوڑکر انہیں اہمیت دی تھی۔اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ وغیرہ موجود تھے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

شراب کیلئے بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو شوہرنے کی خودکشی کی کوشش

شیموگہ:۔شراب پینے کیلئے جب بیوی نے پیسے نہیں دئےے تو ندی میں کود کر خودکشی ...