Muslim pilgrims go through passport control upon their arrival at Jeddah airport in the Saudi capital on July 14,2018, prior to the start of the annual Hajj pilgrimage in the holy city of Mecca. The Hajj, the largest annual pilgrimage in the world, is the fifth pillar of Islam, a religious duty that must be carried out at least once in the lifetime of every able-bodied Muslim who can afford to do so. / AFP PHOTO / Amer HILABI

چار لاکھ16 ہزار86 عازمین حج کی سعودی عرب آمد

ریاض:۔سعودی عرب کی سول ایو ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں حج سیزن کےآغاز سے اب تک جدہہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈوں سے چار لاکھ سولہ ہزار چھیاسی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیان میں بتایا گیا ہے کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ایک لاکھ 17 ہزار 441 عازمین حج 651 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔ یہ تعداد گذشتہ برس اس عرصے کی نسبت 7 فی صد زیادہ ہے۔اسی طرح مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو لاکھ 98 ہزار 645 عازمین حج 1359 حج پروازوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سعودیہ کے ہوائی اڈوں پر ایک گھںٹے میں 3800 عازمین حج کی آمد، 3500 کی روانگی، آمد ویٹنگ ہال میں 7000 حجاج کے ٹھہرنے اور 12000 کے پلیٹ فارم کے باہر قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ روزانہ 91 ہزار عازمین حج کی آمد اور84 ہزار کی واپسی کے انتظامات کے گئے ہیں۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

سعودی عرب : معروف مذہبی مبلغ سفر الحوالی تین بیٹوں سمیت گرفتار ، شاہی کنبہ کو بنایا تھا تنقید کا نشانہ

ریاض:۔معروف مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا ...