کرناٹکا پریمیر لیگ کےلئے شیموگہ لائنس کی تیاری ؛ٹیم کی ٹی شرٹ کا رسم اجراء

شیموگہ :۔کرناٹکا پریمےر لیگ (کے پی یل )2019 میں شرکت کے لئے شیموگہ کی ٹیم شیموگہ لائنس نے اپنی تیاریوں کا آغاز ٹیم کی ٹی شرٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ہے ۔ آج اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بعد کے یس سی اے کے ترجمان مرتینجئے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کے یس سی اے میدان میں ڈے نائٹ کرکٹ کھیلوانے کے لئے انتظامات کئے جانے کے بعد اگلے سال کے پی یل کی میزبانی شیموگہ کو دی جائیگی ۔ شیموگہ میں کے پی یل کا اہتمام کرنے کےلئے شہرمیں کافی دشواریاں ہیں ، خاص طورپر بہترین ہوٹلوں میں کمروں کی کمی ہے ، اگر ایک میچ کھیلاجاتاہے تو اس کے لئے کم از کم ہوٹلوں میں 300 کمرے درکار ہیں ۔ فی الوقت شہرمیں نئے ہوٹلوں کی تعمیر ہورہی ہے تو اگلے سال یہاں میزبانی کی جاسکتی ہے ۔امسال 15 اگست سے بنگلور ، میسور اور ہبلی میں کے پی یل میچوں منعقد کئے گئے ہیں ۔ کھیلوں کی راست نشریات اسٹار اسپورٹس اور ہاٹ اسٹار پر کی جائینگی اور میچوں کو کینڈا ، یو یس اے ، یو کے اور گلف ممالک میں شائقین دیکھ سکتے ہیں ۔ کے پی یل میں فی الوقت 7 ٹیمیں کھیل رہی ہیں اگلے سال مزید ایک ٹیم اس ٹورنمنٹ میں شامل ہوجائیگی ۔ مرتینجئے نے مزید کہا کہ کے پی یل کی خواتین کے لئے الگ سے ٹورنمنٹ کھلوانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ اس کا آغاز ہبلی میں تجرباتی طورپر کیا جائیگا ۔ اس موقع پر شیموگہ لائنس کی ٹی شرٹ متھون ابھیمنیو کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کے پی یل نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتیں بتانے کا بہترین مقام ہے ایسے میچوں کی کامیابی کے لئے عوام کا ساتھ ہونا چاہئے ۔ میسور واریرس ٹیم کے گوتم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی یل کرناٹک کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتو ںکا مظاہر ہ کرنے کا بہترین اسٹیج ہے ، اس دفعہ 18 کھلاڑی جن کا تعلق کرناٹک سے ہے وہ اس مختلف ٹیموں میں شامل کئے گئے ہیں ۔ شیموگہ لائنس کے مالک آر کمار نے بات کرتے ہوئے کہا اس دفعہ شیموگہ لائنس ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے اور یہ بہترین ٹیم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم کے پی یل کپ حاصل کریں ۔ اس موقع پر کے یس سی اے کے شیموگہ ریجن کے کنونیےر ڈی آر ناگراج ، ریجنل چیرمین سوکھمار پٹیل ، سوبننا وغیرہ موجود تھے ۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل میں فی الحال شیموگہ کارپوریشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں

شیموگہ:۔کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن (کے ایس ای سی )نے مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات دومراحل ...