کلبھوشن جادھو سے ملنے کیلئے ویزا دےگا پاکستان پچیس(25) دسمبر کو ہوگی ماں اور بیوی کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی اس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔یہ ملاقات 25 کو ہوگی۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں پاک دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کلبھوشن سے اس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم ہندوستان نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے،جس درخواست کو پاکستان نے منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پاکستانی ترجمان کے مطابق اس فیصلہ سے ہندوستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملاقات میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود رہنے کی اجازت دی گئی اور سب کو پوری سیکورٹی فراہم کی جائےگی۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

مودی سرکار کی انتخاب سے قبل چھوٹے ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت

دہلی:۔نریندرمودی حکومت نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے قبل ملک بھر کے چھوٹے ٹیکس ...