کلبھوشن جادھو کیس: ’منگل س±وتر اتروایا گیا اور جوتے بھی واپس نہیں کیے

دہلی:۔انڈیا نے پاکستان میں موت کی سزا پانے والے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو سے ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے ایک روز بعد کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کی فیملی کی ’توہین‘ کی اور ملاقات کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ طے شدہ اصولوں سے مختلف تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی نہیں بلکہ پاکستانی حکام نے کلبھوشن کی اہلیہ کا جوتا بھی واپس نہیں کیا۔دلی سے نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سکیورٹی کے نام پر کلبھوشن کی ماں اور بیوی سے مذہبی اور ثقافتی آداب کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ ان کا منگل سوتر (جو شادی شدہ ہندو خواتین اپنے سہاگ کی علامت کے طور پر گلے میں پہنتی ہیں)، اتروائے گئے۔ ان کے کنگن اور بندی بھی اتروا لی گئی۔ یہی نہیں ان کے کپڑے بھی بدلوائے گئے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی ‘۔رویش کمار نے مزید بتایا کہ ’ہمیں اس کی کوئی وجہ نہیں سمجھ میں آرہی کہ پاکستانی حکام نے میٹنگ ختم ہونے کے بعد کلبھوشن کی اہلیہ کا جوتا کئی بار درخواست کرنے کے باوجود واپس کیوں نہیں کیا۔ ہم انھیں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سے کوئی چال چلنے سے باز رہیں‘۔ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کی والدہ کو ان کی مادری زبان مراٹھی میں بات نہیں کرنے دی گئی اور جب بھی وہ مراٹھی میں بات کرنے کی کوشش کرتیں انھیں روک دیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ ’میڈیا کو فیملی کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا اس کے باوجود کئی مرحلوں پر میڈیا کو ان کے نزدیک آنے دیا گیا انھیں ہراس کرنے دیا گیا اور کلبھوشن کے بارے میں جھوٹے اور سوچے سمجھے فقرے کسے گئے‘۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

غلاف کعبہ کا نچلا حصّہ زمین سے 3 میٹر بلند کیوں کر دیا گیا؟

مکہ:۔حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز غلافِ کعبہ کے ...