کٹھوعہ ریپ کیس کے گواہ کی حراست میں پٹائی، سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت سے جواب طلب

دہلی:۔کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری کے گواہ طالب حسین کی پولس ریمانڈ میں پٹائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ حکومت کو جواب دینے کےلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں کے سانبہ پولس اسٹیشن میں پولس ریمانڈ کے دوران طالب کو زد و کوب کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں طالب کی چچیری بہن نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور ملزم پولس اہلکاروں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 21اگست کو کی جائےگی۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

ہندوستان میں میڈیا سنسرشپ۔۔۔آخر مسئلہ کیا ہے؟

دہلی:۔نیوز چینل اے بی پی سے وابستہ دو معروف صحافیوں نے حال ہی میں استعفے ...