ہونڈا کی جانب سے ایس یووی گاڑی سی آروی کا ہائیبر ڈورژن شنگھائی آٹو شو2017 میں متعارف کرایا جائیگا۔ یہ جاپانی کمپنی کی پہلی گاڑی ہوگی جو کہ الیکٹرک ایس یووی ہوگی اوراسے پہلے یورپ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ کار ٹو موٹر انٹیلی جنٹ ملٹی موڈڈرائیور سسٹم کے ساتھ گاڑی میں20 لیٹر آئی وی ٹیک فور سلنڈر پٹرول انجن دیا جائے گا جبکہ الگ سے برقی جنریٹر موٹر بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ سی آر وی 2018 ہونڈا کے 15 وی ٹیک ٹربو پٹرول انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی جو سکس اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگا۔ اس گاڑی میںتین ڈرائیو موڈ دئے گئے جن میں سے ایک ای وی ڈرائیو، ہائپر ڈڈرائیو اورانجن ڈرائیو شامل ہیں ۔ ای وی ڈرائیو موڈ میں یہ صرف بیٹریز اورالیکٹرک موٹر پرچلتی ہے جبکہ ہائیبر ڈ ڈرائیور موڈ یہ پٹرول انجن کو الیکٹرک جنریٹر موٹر کو طاقت سپلائی کرتی ہے۔ اسی طرح ای وی ڈرائیو میں مکمل طور پر پر پٹرول انجمن پر دوڑتی ہے۔ یہ پہلے کے مقابلے میں کچھ چوڑی اورلمبی ہے اورکمپنی کے مطابق شہروں کے گنجان ٹریفک مین یہ ہائیبر ڈڈرائیو اور ای وی ڈرائیو میں ہی چلائی جاسکتی ہے تاکہ اس کی افادیت بڑھے۔ اس گاڑی کی قیمت فی الحال سامنے نہیں آسکی تاہم موٹر شو میں اس کا اعلان متوقع ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...