(2019 )میں بیلٹ پیپر سے ہوگا انتخاب!17پارٹیوں کی الیکشن کمیشن سے ملاقات جلد

دہلی:۔مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی باتیں ہر انتخاب کے بعد کہی جاتی رہی ہیں، لیکن اب اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ مل کر الیکشن کمیشن پر دباﺅ بنانے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 اپوزیشن پارٹیوں کا ایک نمائندہ وفد بہت جلد انتخابی کمیشن سے ملاقات کرےگا اور انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی جگہ پھر سے بیلٹ پیپر کے استعمال کا مطالبہ کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مرکزی حکومت اور مہاراشٹر حکومت میں شامل شیو سینا بھی کھڑی نظر آ رہی ہے۔ دراصل ممتا بنرجی نے دہلی کے چار روزہ دورہ کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے کئی لیڈروں سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انھوں نے بیلٹ پیپر سے انتخاب کرائے جانے کی بات بھی رکھی۔ شیو سینا سربراہ ا±دھو ٹھاکرے سے ممتا بنرجی کی ملاقات کے دوران بھی یہ موضوع سامنے آیا اور انھوں نے ساتھ دینے کی بات کہی۔اطلاعات کے مطابق آئندہ ہفتہ 17اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہونی طے ہے جس میں ای وی ایم سے انتخاب کرانے کی جگہ بیلٹ پیپر سے کرانے کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں ترنمول کانگریس، این سی پی، عام آدمی پارٹی، سماجوادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، بہوجن سماج پارٹی، ڈی ایم کے، سی پی ایم، سی پی آئی، جنتا دل سیکولر، آئی یو ایم ایل، ٹی ڈی پی، کے سی (ایم)، وائی ایس آر سی پی وغیرہ شامل رہیں گی۔ امید یہ بھی ظاہر کی جا رہی ہے 17 پارٹیوں کا جو نمائندہ وفد انتخابی کمیشن سے ملاقات کر کے عرضداشت پیش کرےگا اس کی قیادت ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی خود کرینگی۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کروناندھی کے آخری دیدار کےلئے امنڈا ہجوم، بھگدڑ مچنے سے دو لوگوں کی موت، 40 سے زائد زخمی

چنئی:۔تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کرونا ندھی کی آخری ...