اسکولوں میں سہولیات سے زیادہ معیاری تعلیم پر زور دیں:نرنجن

داونگیرے:3جولائی(انقلاب نیوز بیورو):۔دورحاظرمیں سرکاری اسکولوں میں طلباءکا رجحان بڑھانے کےلئے مفت کتابیں، یونیفارم، کھانا، دودھ، سائیکل جوتے، مختلف قسم کے اسکالرشپ فراہم کررہے ہیں باوجود اس کے والدین کا رجحان سرکاری مدارس کی طرف مائل نہیں ہوتا کیونکہ آج ہر ایک معیاری تعلیم کو ہی ترجیح دیتا ہے ،لہٰذاسرکاری اسکولوں کے اساتذہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔اس بات کا اظہار داونگیرے ضلع ایجوکیشن افسر نرنجن مورتی نے اقراءاکیڈمی کرےبلچی کے بیانر تلے ایک روزہ انگریزی اور علم ریاضی کے موضوع پر ہونالی، چنگری تعلق کے اساتذہ کی تربیتی پروگرام کے افتتاحی جلسہ میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم سماج میں تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے اور سرکاری کنڑا اسکولس کے بانسبت اردو اسکولوں کا بہت بہتر نظر آتا ہے۔اقراءاکیڈمی کے اس پروگرام سے متاثر ہوکر کہا کہ اس سے صرف دو تعلقات کے 80 اساتذہ کےلئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں سارے ضلع کے اساتذہ کےلئے ایسی تربیتی پروگرام کریں تو اور بھی فائدہ ہوتا۔اسی موقع پر کربلچی کے ایس ایس یل سی، پی یو سی اور این ایم ایم ایس میں امتیازی نمبروں میں کامیاب طلباءکی ہمت افزائی کی گئی۔صاحبٍ وسائل علی اکبر، مسرت فاطمہ کے علاوہ مقصود علی خان دیہی پنچایت رکن مجیب الرحمٰن صدر انجمن گلستاں اردو، عارف اللہ صدر اقرائ،اکیڈمی محمد حبیب الرحمن تعلیمی صلاحکار موجود تھے۔اکرم اللہ نے قرا¿ت تلاوت کی ،محمد ذاکر کی نظامت اورسید بیگ نے استقبال کیا تو ابتدائی کلمات ایازبیگ اور شکریہ ذاکر حسین نے کیا۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

کھجور کی فصل کسانوں کےلئے فائدہ مند ہے: پدمانابھا

چنگیری:۔ کجھور کی فصل کسانوں کےلئے منافع بخش ہے ۔ حالیہ دنوں میں اس کی ...