انسٹا گرام کا اسٹوریز فیچر40 کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں!

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے اور صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش اونت نئے فیچرز متعارف کرارہی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اسٹوریز فیچر کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد40 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔ یعنی اسنیپ چیٹ کے مجموعی صارفین سے دگنا تعداد انسٹاگرام کی جانب سے اسنیپ چیٹ کے نقل کئے جانے والے فیچر کو استعمال کررہے ہیں ۔ انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کیلئے تیار ہے۔ انسٹا گرام اسٹوریز ایک ایسی فیڈ ہے جس میں صارف تصاویر اورویڈیوز کا اضافہ کرتے ہیں جو 24 گھنٹے بعدخود کارطور پر غائب ہوجاتی ہیں ۔ یہ فارمیٹ اسنیپ چیٹ نے متعارف کرایا تھا مگر فیس بک نے اس خیال کو اپنی تمام ایپس جیسے انسٹاگرام وہاٹس ایپ، میسنجر، اورفیس بک میں چوری کرکے پیش کردیا۔انسٹاگرام میں یہ فیچربہت زیادہ مقبول ثابت ہوا جس میں گذشتہ سال کے آغاز میں اسٹوریز استعمال کرنے والوں کی تعداد15 کروڑ جبکہ جون2017 میں 25کروڑ تک جاپہنچی تھی۔ اب 40 کروڑ کے سنگ میل نے اسنیپ چیٹ کو مزید پریشان کردیا گیا ہوگاجس کے مجموعی صارفین ہی19 کروڑ سے کچھ زیادہ ہیں ۔ انسٹاگرام نے گذشتہ دنوں ہی ایک ارب ماہانہ صارفین کو سنگ میل طے کیا تھا اورحال ہی کے اعلان سے اندازہ ہوتا ہے کہ لگ بھگ 40 فیصد صارفین اسٹور یز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں ۔ انسٹا گرام نے بھی ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا دوسری جانب انسٹاگرام نے2 روز قبل اسٹور یز کیلئے میوزک فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

About Abdul Rehman

x

Check Also

امریکا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ برآمد

واشنگٹن:۔امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ ...